سب سے بڑی بلیو بیری ورلڈ ریکارڈ کا حصہ

ہاٹ لائن نیوز: آسٹریلیا نے 20.4 گرام وزنی بلیو بیری اُگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے آسٹریلیوی ریاست کے گاؤں کورِینڈی کی ایک کمپنی کوسٹا بیریز کی اُگائی گئی بلیو بیری کا معائنہ کیا اور اس کے دنیا کے سب سے زیادہ وزنی بلیو بیری ہونے کی تصدیق کر دی۔
بلیو بیری اگانے والی ٹیم کے سربراہ بریڈ ہاکنگ کا کہنا ہے کہ اس بلیو بیری کو گزشتہ سال نومبر میں اگایا گیا تھا اور کمپنی کا گینیز ورلڈر ریکارڈز کے ساتھ رابطہ ہونے تک کے لیے اس کو جمایا گیا تھا۔
بریڈ ہاکنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس ریکارڈ ساز بیری کا کیا کرنا ہے؟ ٹیم ممبران اس کو اکثر دیکھتے ہیں اور مسکراتے بھی ہیں۔ ان کا خیال نہیں کہ اسموتھی اس کا مناسب مصرف ہوگا۔









