سب انسپکٹر لال بخش کے اغوا اور رہائی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
79
سب انسپکٹر لال بخش کے اغوا اور رہائی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی میں گزشتہ روز سے لاپتا سب انسپکٹر لال بخش دوبارہ منظر عام پر آگئے۔

لال بخش نے الزام عائد کیا کہ انہیں گزشتہ شب بن قاسم تھانے کے ایس ایچ او نے اپنے کمرے میں بلا کر کہا کہ زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کریں۔ انکار کرنے پر، ایس ایچ او نے ان پر تشدد کیا اور ان کا سرکاری پستول اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔

لال بخش کے مطابق جب وہ تھانے سے جا رہے تھے تو چار مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، لیکن بعد میں ایک ویرانے میں چھوڑ دیا۔ وہاں سے انہوں نے ایک راہ گیر کی مدد سے فون استعمال کرتے ہوئے 15 پر رابطہ کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایس پی ملیر واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

Leave a reply