ساہیوال ٹیچنگ اسپتال آتشزدگی ؛ مزید 2 بچے جاں بحق

0
230
ساہیوال ٹیچنگ اسپتال آتشزدگی ؛ مزید 2 بچے جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے مزید 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گزشتہ روز آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی تھی تاہم آگ اور دھویں کے اثرات سے آج مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے جب کہ مزید ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply