سانحہ 12 مئی کے ملزمان 18 سال بعد بھی قانون کی گرفت سے آزاد

0
176
سانحہ 12 مئی کے ملزمان 18 سال بعد بھی قانون کی گرفت سے آزاد

سانحہ 12 مئی کے ملزمان 18 سال بعد بھی قانون کی گرفت سے آزاد

کراچی میں ہونے والے 12 مئی کے سانحہ کو آج 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ داران آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، اس سانحہ کے سات مقدمات میں سے صرف 1 مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا، جبکہ باقی چھ مقدمات ابھی بھی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

اس سانحے کے نتیجے میں قتل ہونے والے پچاس سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے انتظار میں ہیں، 12 مئی 2007ء کو فائرنگ کے یہ واقعات اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی کراچی میں آمد کے موقع پر رونما ہوئے تھے۔

Leave a reply