سانحہ کارساز حادثہ کیس میں متاثرہ خاندان نے نتاشا کو معاف کر دیا

0
241
سانحہ کارساز حادثہ کیس میں متاثرہ خاندان نے نتاشا کو معاف کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ کارساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مقتولین کے اہل خانہ نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ ہم اللہ کے لیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران مقتولہ کے اہل خانہ نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نتاشا کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیاہے۔

عدالت میں مقتول کے اہل خانہ اور زخمی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تمام متعلقہ اداروں سے آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ بعد ازاں عدالت نےکیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply