سانحہ جعفرایکسپریس: سی ٹی ڈی کاملزمان تک جلدپہنچنے کادعویٰ

0
171
سانحہ جعفرایکسپریس: سی ٹی ڈی کاملزمان تک جلدپہنچنے کادعویٰ

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ میں جعفرایکسپریس پر دہشت گردانہ حملوں کی تفتیش جاری ہے ، سی ٹی ڈی دیگر متعلقہ ایجنسیوں کیساتھ تحقیقات کر رہی ہے اور جلدہی مشتبہ افرادتک پہنچنےکا دعوی کررہی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کیمطابق ، دہشت گردوں کے ہتھیاروں اور مواصلات کے سامان کی جانچ پڑتال کیجارہی ہے جبکہ ان آلات اور ہتھیاروں کافرانزک تجزیہ بھی کیاجارہا ہے ، حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فنگرپرنٹ نادرا کو بھیجے گئے ہیں ، جس سے ملزم کی شناخت میں مدد ملیگی۔

اسکے علاوہ ، دہشت گردوں کے جسمانی اعضاء کو فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا ہے۔

Leave a reply