سال 2024ء کے رنگ کا اعلان کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : ہر سال کی طرح اس سال کے اختتام سے قبل پینٹون کلر انسٹی ٹیوٹ نے آئندہ سال کے لیے رنگ کا انتخاب کیا ہے، اس رنگ کے انتخاب کے پیچھے کی حیران کن وجوہات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
2024 شروع ہونے والا ہے اور یورپی ممالک سمیت پوری دنیا کے لوگ اگلے سال کے لیے اپنے اہداف کا انتخاب کر رہے ہیں۔ سال 2024 کے رنگ کے لیے اسے منتخب کیا ہے جسے Peach Fuzz کہا جاتا ہے، یہ رنگ گلابی جیسا لگتا ہے، لیکن بہت سی پوشیدہ وجوہات کی بناء پر، اسے اس سال کے لیے دوسرے رنگوں کے مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے۔
پیچ فز کا رنگ منتخب کرنے کی وجہ
پیچ فز، نارنجی مائل ہلکا گلابی رنگ جسے 2024 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ماہرین نے اسے امن اور اطمینان کا عکاس قرار دیا ہے۔ کبھی سمندری آفات آتی ہیں تو کبھی آسٹریلیا کے جنگلات میں میلوں تک پھیلی آگ لگتی ہے تاہم مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی نے عام آدمی کی زندگی کو بھی متاثر کیا ہے، اس لیے اب ہمیں ایسے رنگ کی ضرورت تھی جو سکون بخش ہو، ادارے کے مطابق، دل کو گرما دینے والاہلکا نارنجی مائل گلابی رنگ ان لوگوں کا رنگ ہے جو ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، تعاون کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں یہ اشتراک جیسے جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔









