سابق وزیر اعلی کے شریک ملزم کو ریلیف مل گیا

0
325
سابق وزیر اعلی کے شریک ملزم کو ریلیف مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں بڑی پیش رفت ہوئی ،پرویز الہی کے شریک ملزم اشفاق احمد چوہدری کی پلی بارگین کی درخواست منظور ہوگئی ۔

ملزم اشفاق احمد چوہدری نے 50 ملین کی پلی بارگین کی درخواست دی تھی ،عدالت نے تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا اور ملزم کو رہا کرنے حکم دے دیا ۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے درخواست منظور کی

نیب لاہور کےمطابق ملزم سابق ایس ڈی او تھا ، گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی رقم ملزم کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی ۔

Leave a reply