سابق وزیر اعلی کی فیملی کی ضمانتوں میں توسیع

0
80

ہاٹ لائن نیوز: اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں لاہور کے ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ، پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ،بیٹے راسخ الہی سمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی ۔

عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر قیصر الہی ،راسخ الہی ،بہو زاہرا الہی عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے عبوری ضمانتوں میں سماعت کرتے ہوئے20 دسمبر تک توسیع کردی ۔

اینٹی کرپشن عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کاروائی ملتوی ہوئی ۔

ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، اینٹی کرپشن کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی ۔

Leave a reply