
ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف گواہی نہیں دوں گا، اگر کوئی مجھ سے عدالت میں گواہی دینے کو کہے تو میں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔
تحریک انصاف کی کابینہ میں شامل سابق وزیر ندیم افضل چن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مجھے دو نوٹس بھجوائے اور طلب کیا، جس پر میں نیب آفس گیا ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے خلاف گواہی دیں گے۔ میری تربیت ایسی نہیں ہوئی کہ قیدیوں کے خلاف گواہی دوں ۔









