
ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج رات 5 روزہ دورہ چین کےلئے روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے، سابق وزیراعظم اس دورہ میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے، دورے کے دوران پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی ملاقاتیں ہوں گی، ان کی چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔









