سابق وزیراعظم اور پرنسپل سیکرٹری کو کلین چٹ مل گئی

0
328
سابق وزیراعظم اور پرنسپل سیکرٹری کو کلین چٹ مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر 13 ملزمان کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے شہباز شریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا ۔

شہباز شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب اور اٹارنی جنرل کی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس میں اثر انداز نہیں ہوتا ، عدالت کیس میں دو مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو بری کر چکی ہےجبکہ ایک ملزم خالد حیسن نے بریت کی درخواست دائر نہیں کی ۔

آج عدالت نے شہباز شریف سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا ،عدالت نے اس کیس میں شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا

دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم الله کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ ,ندیم ضیاء وغیرہ شامل ہیں

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذولقرنین نےکیس کا فیصلہ سنایاجبکہ فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کی بھی بریت کی درخواستیں منظور کر لی گئی

نیب ریفرنس کے مطابق میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا تھا

نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا،کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ50لاکھ روپےسےزائدرقم کانقصان اٹھاناپڑا ۔

Leave a reply