
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں سابق شوہر کے ہاتھوں چار سالہ بچے کی تحویل میں زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کیمطابق مقتولہ آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی، خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر 4 گولیاں لگیں، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے اس کا 4 سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون پر فائرنگ کرنے والے سابق شوہر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں 4 روز سے زیر علاج تھی۔









