
ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔
اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کیس میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو مردان کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا۔
آج مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تاہم اب مردان پولیس نے اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سٹی میں 9 اور 10 مئی کے واقعات کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، اسد قیصر کو تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔









