سابق رکن صوبائی اسمبلی کاانتقال

0
269
سابق رکن صوبائی اسمبلی کاانتقال

ہاٹ لائن نیوز : سابق رکن صوبائی اسمبلی رزاق نیازی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خانیوال پہنچ گئے جہاں انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

جہانگیر ترین نے رزاق خان نیازی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ایاز خان نیازی اور دیگر سوگواروں سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ نے کہا کہ رزاق نیازی ایک مہربان دوست تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

Leave a reply