سابق امریکی صدر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہاٹ لائن نیوز : سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔خبر رساں ادارے کیمطابق جمی کارٹر کا انتقال جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔
جمی کارٹر طویل عرصے سے بیمار تھے، وہ نو سال قبل دماغی کینسر کو شکست دے چکے تھے۔
جمی کارٹر 1977ءسے 1981ء تک امریکہ کے صدر رہے، انہیں امن کیلیے کوششوں پر نوبل انعام سے بھی نوازاگیا۔









