سائلین کے لیے خوشخبری

0
81

ہاٹ لائن نیوز : عوامی سہولت اور سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے ویژن کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نےانقلابی اقدام اٹھا لیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد متعدد اضلاع کو قریبی بنچوں کے ساتھ منسلک کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع بھکر کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

ضلع میانوالی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔

ضلع لودھراں کو لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جنوری سے ضلع بھکر، ضلع میانوالی، ضلع لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے مقدمات متعلقہ بنچوں پر سنے جائیں گے۔

ضلع بھکر، میانوالی، لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر زیرالتواء مقدمات متعلقہ بنچز پر ٹرانسفر کردیئے جائیں گے۔

قبل ازیں بھکر، میانوالی، لودھراں اور سرائے عالمگیر کے سائلین کو اپنے مقدمات کے لئے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ آنا پڑتا تھا۔

Leave a reply