سائبر حملہ: بھارتی نشریاتی چینل پر پاکستان زندہ باد کے نعرے

0
30
سائبر حملہ: بھارتی نشریاتی چینل پر پاکستان زندہ باد کے نعرے

نئی دہلی: بھارت کے نجی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز کی نشریات مبینہ طور پر ہیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے چینل کی نشریات میں مداخلت کرتے ہوئے اسکرین پر مختلف نعرے نشر کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے لیے غیر متعلقہ مواد بھی آن ایئر چلا گیا، جس کے باعث نشریاتی سلسلہ متاثر ہوا۔
واقعے کے دوران اسکرین پر پاکستان سے متعلق نعرے اور عسکری قیادت سے منسوب بیانات بھی نشر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے بعض نجی چینلز کی نشریات میں بھی تکنیکی مداخلت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے واقعات عموماً ہیکنگ یا نشریاتی نظام میں دراندازی کے باعث پیش آتے ہیں، جن کی روک تھام کے لیے جدید سیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Leave a reply