زمفارا میں مسلح حملہ، 50 ہلاکتیں اور خواتین و بچے اغوا

0
15
زمفارا میں مسلح حملہ، 50 ہلاکتیں اور خواتین و بچے اغوا

نائیجیریا کے ریاست زمفارا کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے وحشیانہ حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق، حملہ شام تقریباً 5 بجے شروع ہوا اور کارروائیاں صبح ساڑھے 3 بجے تک جاری رہیں۔ حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگائی اور فرار ہونے والے افراد پر فائرنگ کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق، اس دوران متعدد خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا گیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میڈوگوری منتقل کیا گیا، جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور خواتین اور بچوں کو بھی یرغمال بنائے ہوئے تھے۔
مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔

Leave a reply