
ہاٹ لائن نیوز : سینٹ انتخابات کے لیے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس مزمل اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کیے ہیں،سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔









