زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کمی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ

0
161
زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کمی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 19.66 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران مجموعی ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 3 کروڑ 12 لاکھ ڈالر اضافے سے بڑھ کر 14.50 ارب ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5.16 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Leave a reply