زبردستی آپریشن کے بعد ڈاکٹر معطل

زبردستی آپریشن کے بعد ڈاکٹر معطل
جناح اسپتال لاہور کے ڈاکٹر چوہدری شبیر کے خلاف 2 دن پہلے مریض کا زبردستی آپریشن کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر شبیر کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا تھا۔
ڈاکٹر شبیر کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شبیر رپورٹ کیے بغیر جناح اسپتال میں زبردستی داخل ہوئے اور ان پر 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا سامان اسپتال سے غائب کرنے کا بھی الزام ہے۔








