زائد یونٹس ڈالنے پر ایکسسن واپڈا کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
39

ہاٹ لائن نیوز : شہریوں کو بجلی کے زائد یونٹس ڈالنے کا مقدمہ،عدالت نے ایکسین واپڈا باغبانپورہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف۔ آئی۔ اے کے حوالے کردیا، ایف۔ آئی۔ اے لاہور نے ملزم رب یار کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم رب یار نے 2021 اور 2022 میں بجلی کے زائد یونٹس ڈالے، جو شہری 100 یونٹس سے کم استعمال کرتے تھے انکو بھی چھ 6 سو یونٹس ڈالے گے،ایف، آئی، اے نے ملزم سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ایف۔ آئی۔ اے کی جانب سے چوہدری سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave a reply