ریکارڈ شدہ ملزم ہوٹل کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے مزنگ میں ہوٹل کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
گشت پر مامور پولیس کو اچانک عمارت کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں ایک شخص کومردہ پایا۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ عون حیدر کا جسم فروشی کے گھناؤنے دھندے میں ریکارڈ تھا اور وہ کئی بار جیل بھی جا چکا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑذتھاکہ اچانک اسکا پاؤں پھسل گیا اور وہ کھڑکی سے نیچے گرگیا۔








