ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کےحوالے کرنےکافیصلہ

0
150
ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کےحوالے کرنےکافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے، رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس کے اختتام تک کی جایگی جب کہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اہم ترین غیر ملکی شخصیات کی اسلام آباد آمد اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی حکومت ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کیمطابق رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس کے اختتام تک کی جائیگی، رینجرز اہلکار اہم سرکاری عمارتوں کے باہر تعینات ہونگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر رینجرز کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply