ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے لیے لکڑیوں کے گھر مسمار

0
187
ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے لیے لکڑیوں کے گھر مسمار

ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے لیے لکڑیوں کے گھر مسمار

وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے ڈویژن راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے، وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر یہ آپریشن ہوا، ڈی۔ ایس۔پی نور الدین نے آپریشن کا آغاز کر دیا، آپریشن مین مریڑ ریلوے پل کے قریب لکڑیوں کے بنے گھر گرا دیئے گئے، ڈی۔ ایس پنڈی نے بتایا کہ اس آپریشن میں تقریباً چودہ کینال ایراضی خالی کرائی گئی ہے، جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

وزیر ریلویز حنیف محمد عباسی نے کہا کہ ریلوے کی تمام اراضی کو واگزار کروانے تک آپریشن جاری رکھیں گے، ریلوے کی زمین کا 1 انچ بھی کسی کو کھانے نہیں دیں گے ، تجاوزات کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کیے جائیں گے، ڈی۔ ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن قانون کی عملداری، ریلوے نظام کی بہتری کے لیے اور عوامی مفاد میں کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply