ریلوے پولیس کو بغیر ٹکٹ مسافروں کی باز پرس سے منع کر دیا گیا

0
244
ریلوے پولیس کو بغیر ٹکٹ مسافروں کی باز پرس سے منع کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : سی۔ پی۔ او ریلوے نے اہلکاروں اور افسران کےلیے نئے ایس ۔او ۔پیز جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق مسافر کو پہلے سلام، پھر کلام ہوگا، ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹکٹ چیک کرنا ریلوے کے عملے کا کام ہے، پولیس مداخلت نہیں کر سکتی، ریلوے پولیس اہلکاروں کو باوردی ہونے اور نیم، بیج واضح طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نشے کے عادی ریلوے پولیس ملازمین کا ریکارڈ بھی تین دن میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایس ۔او ۔پیز کے تحت ریکروٹ کورس کے بغیر غیر کوالیفائیڈ اہلکاروں کو کسی بھی مرکزی پوائنٹ پر تعینات نہیں کیا جا سکے گا جبکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے،لاہور سمیت ملتان، کراچی، پشاور، راولپنڈی، ، سکھر اور کوئٹہ ڈویژن کے انچارجز سپیشل برانچ ریلوے کو ہدایت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔

Leave a reply