ریس لگاتے ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

0
188
ریس لگاتے ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کےعلاقے سفاری پارک میٹرومارٹ کےنزدیک تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔

حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکرز کے ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکروں کو آگ لگا دی۔

عوام نے ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے ٹینکر کے نیچے سے کچلنے والے نوجوان کو باہر نکالا تاہم موٹر سائیکل سوار کچلنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

موٹر سائیکل سوار کی نعش ہسپتال پہنچا دی گئی۔ مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور پانی کے ٹینکروں کو آگ لگا دی۔

Leave a reply