رہائشی عمارت گرنےسے 8 افراد ہلاک ہوگئے

0
167
رہائشی عمارت گرنےسے 8 افراد ہلاک ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

لکھنؤ کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا، عمارت گرنے کے بعد مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور امید ہے کہ ملبے تلے کوئی بھی دبے نہیں ہوگا۔ عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور اوپر کی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ عمارت گر گئی۔

Leave a reply