روشم خان قتل کیس: دو ملزمان گرفتار، 19 روزہ دھرنا ختم

0
7
روشم خان قتل کیس: دو ملزمان گرفتار، 19 روزہ دھرنا ختم

کراچی: منگھوپیر میں 15 سالہ حافظِ قرآن اور میٹرک کے طالب علم روشم خان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے 19 روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت دلاور عرف طارق اور رضوان عرف راجو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے اہل خانہ نے دونوں ملزمان کو شناخت بھی کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے روشم خان کے والدین کو آگاہ کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر منگھوپیر تھانے کے باہر جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق روشم خان کو 8 ستمبر کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانے کے باہر احتجاج شروع کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے بعد احتجاج ختم ہونے کے ساتھ مقتول کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر منگھوپیر کے رمضان گوٹھ میں ادا کی جائے گی۔

Leave a reply