روس نے یوکرین کے دارالحکومت میں بجلی کا نظام بند کر دیا

0
147
روس نے یوکرین کے دارالحکومت میں بجلی کا نظام بند کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : یوکرین میں جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ روس نے یوکرین پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کئی گھنٹے تک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ ان حملوں میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے حملوں کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں بجلی کی فراہمی کا نظام 70 فیصد تک تباہ ہو گیا۔

غیر معمولی حملوں نے کیف کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے۔ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

روس نے حملوں کے لیے ڈرونز پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی بجائے اب ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply