روس میں مسافر طیارہ گرنے سے 10 مسافر زخمی

روس میں مسافر طیارہ گرنے سے 10 مسافر زخمی
روس کے ٹرانس بائیکل ریجن میں 1 مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے سبب کم سے کم دس افراد زخمی ہو گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ہسپتال کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں زخمی ہو نے والوں کی تعداد دس ہے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
جبکہ 8 افراد معمولی زخمی ہیں، مقامی ایمرجنسی سروسز نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ چھ جولائی کو روس کے ضلع چیٹا میں ٹیک آف کے تقریباً سولہ منٹ کے بعد 1 طیارہ کریش کر گیا ہے۔









