روس اور پاکستان کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلے گی

روس اور پاکستان کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلے گی
پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع ہو گا، پہلی مال بردار ریل گاڑی سولہ بوگیوں پر مشتمل ہو گی اور یہ ٹرین ترکمانستان ، قازقستان اور ایران سے گزرتے ہوئے روس جائے گی۔
دفتر خارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین سے مختلف اشیا ترکمانستان، قازقستان اور روس سے پاکستان پہنچیں گی ، اس اقدام سے ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا اور روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے، کچھ دن پہلے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کا دورہ بھی کیا تھا جس میں سٹیل ملز کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔









