
رواں ہفتے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
این۔ڈی۔ایم۔اے نے ملک بھر میں اس ہفتے طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال سے موسمی سسٹمز پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، جو ہواؤں کے ساتھ مل کر شدید بارشوں کا سبب بنیں گے، جس سے آزاد کشمیر اور گلگت کا زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، این۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے کہا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ، اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ شدید آندھی سے بجلی کی بندش اورکمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور عوام کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔









