
رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹریلر ایک شاندار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔
فلم کی پوری کاسٹ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی۔ اس ایونٹ کے دوران رنویر کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس نے انہیں سپر ہیرو بنا دیا۔
رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم سنگھم اگین کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں نے ان کےگردہجوم کردیا۔ ایک چھوٹی بچی اس بھیڑ میں پھنس گئی۔ جب اداکار کی نظر روتی ہوئی لڑکی پر پڑی جو ہجوم کی وجہ سے اپنے خاندان سے بچھڑ گئی تھی تو رنویر سنگھ نے فوراً لڑکی کو اپنی گود میں لے لیا۔
جبکہ ان کے عملے نے لڑکی کے گھر والوں کی تلاش شروع کر دی۔ رنویر سنگھ کے عملے نے لڑکی کے گھر والوں کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا۔









