“را” کے سابق چیف نے پہلگام حملے کا ذمہ دار مودی کو قرار دے دیا

“را” کے سابق چیف نے پہلگام حملے کا ذمہ دار مودی کو قرار دے دیا
بھارتی انٹلیجنس ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے۔ ایس دولت نے پہلگام حملے کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیکیورٹی دہلی کے ہاتھ میں ہے تو ذمہ داری بھی اس کی بنتی ہے، پہلگام حملہ اس لیے ہوا کیونکہ وہاں سیکیورٹی تھی ہی نہیں، پاک بھارت جنگ کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ نہیں ہو گی، کبھی نہ کبھی، کیں نہ کہیں بات چیت ہوگی، ابھی ماحول میں تناؤ ہے، بات چیت میں کچھ وقت لگے گا۔
’را‘ کے سابق چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ کوئی بیک چینل بنائیں، خود سامنے نہیں آنا چاہتے تو ایران سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات یہ کام کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں مودی اور میاں صاحب کی بہت بنتی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔









