لیگی راہنماکواہم کیس میں بری کردیاگیا

0
303
لیگی راہنماکواہم کیس میں بری کردیاگیا

 

ہاٹ لائن نیوز: راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ہنگامہ آرائی کیس میں بری کر دیا۔

راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کو بری کردیا۔

حنیف عباسی کے خلاف 2018 میں حکومتی امور میں مداخلت اور آرٹیکل 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس جولائی 2018 میں تھانہ صدر میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر درج کیا گیا تھا۔

آج کی سماعت میں حنیف عباسی اپنےوکیل کےساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھےجہاں عدالت نے ان کوبری کردیا۔

 

 

Leave a reply