راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی کا نظام موجود

0
87
راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی کا نظام موجود

راولپنڈی میں موجود 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک عمارت کو مکمل فائر سیفٹی کے معیار پر پورا اترتا ہوا پایا گیا ہے۔
پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل صرف ایک ہوٹل کی عمارت کو محفوظ قرار دیا گیا ہے، جبکہ کیٹیگری بی اور سی کی 11 عمارتوں میں فائر سیفٹی کا نظام جزوی ہے۔ کیٹیگری سی کی 151 عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ قرار پائیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 کمرشل عمارتوں میں داخلی راستے، آگ بجھانے کا خودکار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نظام موجود نہیں ہے، اور 151 عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات، ہنگامی راستے اور دھوئیں کے اخراج کے خودکار نظام بھی نہیں ہیں۔
گزشتہ سال راولپنڈی میں آگ لگنے کے 1,712 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 4 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں آگ لگنے کے واقعات کے لحاظ سے راولپنڈی ضلع تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ریسکیو 1122 کا اوسط ایمرجنسی رسپانس وقت 8 منٹ سے بھی کم رہا۔

Leave a reply