رات کو دیر تک جاگنے والی لڑکیاں سلم باڈی کو بھول جائیں

0
131
رات کو دیر تک جاگنے والی لڑکیاں سلم باڈی کو بھول جائیں

ہاٹ لائن نیوز : زیادہ تر لڑکیاں پتلے جسم کا خواب دیکھتی ہیں، وزن کم کرنے کے لیے وہ بھوکا رہنا یا کم کھانا پسند کرتی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی بری عادتوں پر توجہ نہیں دیتی جو غیر ارادی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

خراب طرز زندگی سے لے کر سونے کی عادت تک، بہت سے عوامل ہوسکتے ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

محققین نے وزن پر ناکافی نیند کے مضر اثرات کی نشاندہی کی ہے۔ ایک تحقیق کیمطابق جو نوعمر لڑکیاں دیر سے سونے کو ترجیح دیتی ہیں ان کا وزن اسی عمر کی دوسری لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو جلدی اور اچھی طرح سوتی ہیں۔

Leave a reply