دہلی عدالت کا آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا

بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں سنائی ہیں۔
عدالت نے آسیہ اندرابی کو عمر قید جبکہ ان کی دو ساتھیوں کو 30، 30 سال قید کی سزا دی ہے۔ یہ مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون سمیت متعدد دفعات کے تحت چلایا گیا تھا۔
اداروں کے مطابق ملزمان پر بھارت کے خلاف مبینہ سرگرمیوں اور اشتعال انگیز تقاریر کے الزامات تھے، تاہم بعض انسانی حقوق تنظیموں نے اس کارروائی کو سیاسی قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔
آسیہ اندرابی 2017 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔









