دھندکےباعث شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت

0
235
دھندکےباعث شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ اور اسلام آباد کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دھند کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے نیچے رہے گا۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائی رہے گی۔ جبکہ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

Leave a reply