بھارتی طیارہ افغانستان میں گرکرتباہ

0
42

ہاٹ لائن نیوز : افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ہندوستانی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

افغانستان کی صوبائی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ زیبک ضلع کے علاقے توپخانہ میں اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا۔

حکام کے مطابق مسافر طیارہ گزشتہ رات ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

Leave a reply