
ہاٹ لائن نیوز : اورنگی ٹاؤن الفتح گراؤںڈ کے قریب LPJ گیس فلنگ کی ایک دکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کو دکاندار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہا ، ڈاکو کو ہلاک کرنے پر اہل علاقہ نے اس دکاندار کے حق میں نعرے لگائے اور تالیاں بجا کر اسے داد بھی دی ۔
اورنگی ٹاؤن میں الفتح قبرستان کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں الفتح قبرستان کے ایل پی جی گیس فلنگ کی دکان پر دو ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔
اسی دوران دکان کے مالک نے اپنے لائنس یافتہ پستول سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی اور اس کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔








