
ہاٹ لائن نیوز : قومی ایئرلائن کے 2 طیاروں کی بیرون ملک پارکنگ کی لاگت 4 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے 2 لیزنگ طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ پر ایک ماہ کی پارکنگ فیس 6 لاکھ امریکی ڈالر، 26 ماہ کی فیس 4 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
طیاروں کی نگرانی کے لیے افسران کو غیر ملکی دورے اور مراعات بھی ملتی رہیں۔
لیزنگ کمپنی سے تنازع کے باعث پی آئی اے کے 2 طیارے جکارتہ ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دے دیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل ہو گئے ہیں، طیارےجلد پاکستان واپس آجائے گا۔









