دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں، حالات کا کچھ پتہ نہیں، رضوان سعید

0
141
دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں، حالات کا کچھ پتہ نہیں، رضوان سعید

دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں، حالات کا کچھ پتہ نہیں، رضوان سعید

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، سفیر پاکستان نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو اس کا بھرپور قوت سے جواب دیں گے۔

انہوں نے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال پر کہا کہ دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا ہوں گے کچھ کہا نہیں جا سکتا، ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن چاہتے ہیں، پہلگام حملے کا بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دیا،کشمیر کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ انڈیا سات لاکھ فوج کی موجودگی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں امن یقینی نہیں بنا سکتا تو یہ بھارت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

Leave a reply