دودھ میں نمک، ڈیٹرجنٹ اور پانی کی ملاوٹ کا انکشاف

0
113
دودھ میں نمک، ڈیٹرجنٹ اور پانی کی ملاوٹ کا انکشاف

کراچی میں فروخت ہونے والے دودھ میں نمک، چینی، ڈیٹرجنٹ اور پانی کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے لیے گئے 127 نمونوں میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔

اس صورتحال پر کمشنر کراچی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ کمشنر کراچی کی زیرصدارت دودھ کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس بھی یکم اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں محکمہ خوراک، لائیو اسٹاک، واٹر بورڈ اور دیگر ادارے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دودھ کی نئی قیمتوں پر بات ہوگی اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پچھلے فیصلوں پر کتنا عمل ہوا ہے۔

Leave a reply