دنیا کے پرامن ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کانمبرکونسا؟

0
249
دنیا کے پرامن ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کانمبرکونسا؟

انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے 2025 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کا شمار نچلے 20 ممالک میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اس سال 4 درجے تنزلی کے بعد 163 ممالک میں سے 144ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ درجہ بندی کے لیے ممالک کی اندرونی سکیورٹی، جاری تنازعات اور سماجی تحفظ جیسے عناصر کا جائزہ لیا گیا۔

جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی بات کی جائے تو بھارت 115ویں، بنگلادیش 123ویں اور سری لنکا 97ویں نمبر پر رہے۔ مشرقِ وسطیٰ سے سعودی عرب 90ویں، متحدہ عرب امارات 52ویں جبکہ چین 98ویں نمبر پر آیا۔ امریکہ اس فہرست میں 128ویں پوزیشن پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل 17ویں سال بھی آئس لینڈ دنیا کا سب سے پرامن ملک رہا، تاہم اس کے اسکور میں معمولی کمی آئی۔ دوسرے نمبر پر آئرلینڈ اور تیسرے پر نیوزی لینڈ رہا۔

Leave a reply