دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل

0
301
دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل

دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کسی اینڈرائیڈ کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 16 ہے، کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ نے 2025 کی اولین سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے متعلق بتایا ہے، جنوری سے مارچ 2025 کے دوران پوری دنیا میں ایپل کے آئی فونز کا غلبہ رہا، آئی فون 16 فروخت ہونے والا موبائلز میں سر فہرست رہا۔

2023 کے بعد پہلی بمرتبہ ایسا ہوا کہ جب آئی فون کا اسٹینڈرڈ ماڈل سہ ماہی کے دوران نمبرون فون رہا، یہ فون افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت جاپان میں سب سے زیادہ فروخت ہوا، دوسرا نمبر آئی فون 16 پرو میکس کا ہے جبکہ آئی فون 16 پرو تیسرے نمبر پر رہا ہے، دلچسپ بات تو یہ ہے کہ دنیا میں کافی عرصے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے، لیکن ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائلز میں سر فہرست ہیں۔

Leave a reply