دنگل کی چائلڈ اداکارہ انتقال کر گئیں

0
284
دنگل کی چائلڈ اداکارہ انتقال کر گئیں

دنگل کی چائلڈ اداکارہ انتقال کر گئیں

ہاٹ لائن نیوز : 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم دنگل میں بطور چائلڈ اداکارہ کام کرنے والی سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل سوہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا جس کے لیے انہوں نے دوائیاں لیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ادویات نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد ان کے پورے جسم کو نقصان پہنچا۔

سوہانی گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور ہفتے کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ سوہانی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے ممتاز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اداکارہ کا علاج چل رہا تھا لیکن وہ صحت یاب نہیں ہوئیں۔

Leave a reply