
ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ اپنے دماغ کو تیز اور صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو روزانہ اخروٹ کھانے کی عادت بنائیں۔
اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جبکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، منرلز ، وٹامنز کا خزانہ ہے۔
مختلف مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ اخروٹ کی ایک خاص مقدار کھانے سے دماغ صحتمند رہتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مٹھی بھر یعنی28 گرام اخروٹ دماغ کو تیز اور متحرک رکھنے میں مدد کرتےہیں۔









